8 دسمبر 2014 - 12:34
ایران کی بحریہ کی طاقت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے:سیّاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریۂ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ علاقے میں ایک طاقتور فورس کے عنوان سے ایران کی بحریۂ کی ترقی و پیشرفت میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے اور دنیا ایران کی اس توانائی اور حیثیت کو قبول کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری نے تہران میں 30 غیر ملکی فوجی اتاشیوں کے ساتھ ملاقات کے ضمن میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریۂ آج آزاد پانی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری نے تاکید کی کہ تمام غیر ملکی فوجی اتاشیوں نے خلیج عدن اور بحر احمر میں ایران کی بحریۂ کی طاقت و توانائی اعتراف کیا ہے اور وہ سیکیورٹی کے بحالی میں مشترکہ تعاون کے خواہاں ہیں۔ ایران کی بحریۂ کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ایران کی بحریہ بہت جلد بحر اوقیانوس میں داخل ہونے والی ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اہم ترین مقصد و ہدف، امن ودوستی کا پیغام دوسروں تک پہنچانا ہے۔

.....

/169